رپورٹ: دی نیوز 92 (عالمی ڈیسک)
تہران / واشنگٹن – ایران کے بااثر رہنما مجتبیٰ خامنہ ای نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ایک فیصلہ کن بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے امریکہ کو خطے سے مکمل انخلا کا حکم دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کی مستقل بندش کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی اڈوں پر حملوں کی دھمکی مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں قائم تمام امریکی فوجی اڈے فوری طور پر بند کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک یہ اڈے موجود ہیں، ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے حملے رکنے والے نہیں ہیں۔ ان کا یہ بیان خطے میں موجود ہزاروں امریکی فوجیوں کے لیے براہِ راست خطرے کی گھنٹی ہے۔
انتقام اور آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی رہنما نے میناب اسکول پر ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہدا کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی تجارتی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کو بند رکھنے کا اعلان کیا، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
عوامی طاقت اور اتحاد کا پیغام مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنی طاقت کا سرچشمہ ایرانی عوام کو قرار دیتے ہوئے کہا، “عوام کی حکومت کے بغیر میری کوئی حیثیت نہیں۔” انہوں نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہو جائیں، کیونکہ عوامی یکجہتی ہی وہ ہتھیار ہے جس سے دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے۔
