رپورٹ: دی نیوز 92 (ڈیرہ اسماعیل خان ڈیسک)
ڈیرہ اسماعیل خان – ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے لیے نگران عملے کی تعیناتی کے حوالے سے اہم پریس ریلیز جاری کر دی ہے۔ یہ ہدایات ان فریش گریجویٹس (خواتین و حضرات) کے لیے ہیں جنہوں نے امتحانی ڈیوٹی کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
تحصیل وائز سینٹرز کی تفصیل: بورڈ کے ناظمِ امتحانات ڈاکٹر قیصر انور کے دستخط شدہ اعلامیے کے مطابق، درج ذیل مقامات پر کمیٹیاں سکروٹنی کریں گی:
- ڈیرہ اسماعیل خان: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2 اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 6۔
- پہاڑ پور: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1۔
- درابن کلاں: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول۔
- پروآ، کلاچی اور ٹانک: متعلقہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکولوں میں۔
امیدواروں کے لیے ہدایات: امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 مارچ بروز سوموار صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اپنی اصل تعلیمی دستاویزات، اصل شناختی کارڈ اور ایک تصویر کے ساتھ حاضر ہوں۔ مقررہ وقت پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں تقرری کا عمل مکمل نہیں کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ www.besidik.edu.pk سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔


