رپورٹ: دی نیوز 92 (ٹرانسپورٹ ڈیسک)
اسلام آباد / ڈیرہ اسماعیل خان – جڑواں شہروں سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والے مسافروں کے لیے بری خبر ہے کہ اسلام آباد میں ڈی آئی خان کے لیے مخصوص تمام بس ٹرمینلز کو اچانک بند کر دیا گیا ہے۔
موجودہ صورتحال اچانک بندش کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد اڈوں پر پھنس کر رہ گئی ہے، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ ٹرانسپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے اور تاحکمِ ثانی آپریشنز معطل رہیں گے۔
انتظامیہ کی اپیل انتظامیہ نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ بغیر معلومات لیے گھروں سے نہ نکلیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی بکنگ یا متعلقہ اڈے سے رابطہ لازمی کریں۔ مزید تفصیلات اور سروس کی بحالی کے بارے میں اپڈیٹس کے لیے The News 92 سے جڑے رہیں۔
